ناظم صنعت وتجارت چیف انسپکٹر آتش گیر مادہ آزاد جموں و کشمیر امجد علی مغل کی ہدایات پر

ناظم صنعت وتجارت چیف انسپکٹر آتش گیر مادہ آزاد جموں و کشمیر امجد علی مغل کی ہدایات پر معاون ناظم صنعت وتجارت راجہ کاشف لطیف خان، معاون ناظم لیبر ویلفیئر اوزان وپیمائش سرفراز عبداللہ چوہدری محمد اصغر سپریٹنڈنٹ نے ہمراہ سٹاف چکسواری، اسلام گڑھ اور ضلع کوٹلی میں واقع پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا اور غیر قانونی پٹرول ڈیزل ایجنسیوں کو بند کیا۔ اس موقع پر معاون ناظم صنعت وتجارت راجہ کاشف لطیف خان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ اور کمی وبیشی سے نقصان عوام الناس کا ہو رہا ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت کی جدید لیب اور فیلڈ سٹاف کسی بھی عوامی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ اور ضلعی انتظامیہ سے جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں شکایات سیل میں شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

Share This Post

More To Explore