بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے سمیت یکطرفہ کارروائیوں کے خلاف اور قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی حمایت میں وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ کی قیادت میں لائن آف کنٹرول کے علاقے دودھنیال میں ریلی نکالی گئی۔

بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے سمیت یکطرفہ کارروائیوں کے خلاف اور قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی حمایت میں وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ کی قیادت میں لائن آف کنٹرول کے علاقے دودھنیال میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ہر مکتبہ فکر کے افراد سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے کہاکہ بغیر ثبوت کے خود ساختہ پہلگام واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری عوام قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھارت کو کسی صورت آبی جارحیت نہیں کرنے دیں گے۔لائن آف کنٹرول کے شہری پاک فوج کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ملکی سلامتی سب سے زیادہ مقدم ہےہماری پالیسی واضح ہے دفاع پہلے اور ترقی بعد کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ مودی دہشت گرد ہے جس نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اپنے شہریوں (سیاحوں) کو قتل کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ کا لائن آف کنٹرول کے علاقے دودھنیال میں عوام علاقہ کے ہمراہ بھارت کو دو ٹوک پیغام۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بداعمالیاں، غفلت قوموں کی بربادی کا باعث ہےہندوستان کے غیر منصفانہ قانون سے مسلمان کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں۔ گجرات کا قصائی بھارتی سربراہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے اپنے ہی شہریوں(سیاحوں) کو قتل کروا بیٹھا ہے۔2019میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوے مسلمان کشمیریوں کی حق تلفی کی گی ہے۔ مسلمان مسلک، لسانی، علاقائی صورت میں بٹ گئے تھے۔ مکار دشمن کے سامنے ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ مودی کے ساتھ مسلم امہ کی جانب سے تمام تعلق توڑے گئے تو گھٹنے ہی نہیں بلکہ سجدہ بھی کریگا اور 370 اور 35Aبھی بحال کریگا۔آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ ہے۔ یو این او کے قانون کو پس پشت ڈال کر کشمیر پر قبضہ جمانے، سند ھ طاس معاہدہ ختم کرنا مودی کی بھول ہے۔ بھارت کی بیہودگی نے پاکستانی اور کشمیری قوم کو یکجا کیا ہے۔اب کی بار چائے نہیں برابری سے بڑھ کر عسکری قوت سے جواب دینگے۔جنگ مسلط کی تو ڈٹ کر بھارت کو جواب دینگے۔ہمارا عزم بھارت کے دانت کھٹے کرنے کا پختہ ہے۔بھارت کیخلاف صرف فوج ہی نہیں بلکہ پوری قوم لڑے گی۔فوج کی پشت پر کھڑے ہو کر بھارت کا شیرازہ بکھیر سکتے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ تمام ممالک مودی سرکار کے ساتھ فالس فلیگ آپریشن پر اپنا رد عمل دیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔گزشتہ روز لائن آف کنٹرول سے بھارت کو دو ٹوک پیغام دینےوزیر اطلاعات مولانا پیر مظہر سعید شاہ دو روزہ دورے پر نیلم پہنچ گئے۔جامع مسجد امام النبیاء دودھنیال میں جمعہ پڑھایا۔دورے کے دوران شہریوں سے ملاقاتیں کیں، مسائل سنے۔ اس سے پہلے دودھنیال پہنچنے پر وزیر اطلاعات کا استقبال کیاگیا۔

Share This Post

More To Explore