وزیر اعظم آزا حکومت ریاست جموں و کشمیر چوھدری انوار الحق کی غربا پروری، زکوۃ منافع فنڈ سے بیرون آزاد کشمیر ( پاکستان میں علاج معالجہ )محکمہ زکوۃ و عشر نے 17 نہایت غریب ، نادار مریضان کو بیرون آزاد کشمیر پاکستان میں علاج معالجہ کے لیئے مجاز فورم کی منظوری کے بعد پاکستان کے مختلف سرکاری طبی ادارہ جات کو مبلغ 89 لاکھ 68 ہزار 2 صد 10 روپے کے کراس چیک جاری کر دیے۔ ان میں 10 مریضان کو دل کے بائی پاس کے لیے مبلغ 52 لاکھ 76 ہزار روپے اور 7 مریضان کو کینسر کے علاج کے لیئے مبلغ 37 لاکھ 92 ہزار 2 صد 10 روپے جبکہ ایک مریض کو مثانہ کے علاج کے لیئے مبلغ 5 لاکھ روپے کے چیک جاری کیئے گئے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر نے محکمہ زکوۃ و عشر کے ذریعے ریاست کے نہایت غریب، نادار اور بے کس افراد کے بیرون آزاد کشمیر ( پاکستان ) علاج معالجہ کی مکمل سہولت دے رہی ہے۔ اس سے قبل بھی 21 مریضوں کے علاج معالجہ پر مبلغ 1 کروڑ 18 لاکھ 90 ہزار 2 سو 30 روپے پاکستان کے طبی ادارہ جات میں آزاد کشمیر کے غرباء و مساکین پر خرچ کیے جاچکے ہیں جن میں عارضہ قلب کے 17 مریض جبکہ کینسر کے 4 مریض شامل تھے۔ اس سے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایڈمنسٹریٹر زکوۃ و عشر چوھدری محمد رزاق نے کہا کہ اگر کسی غریب و نادار شخص کا علاج معالجہ آزاد کشمیر میں ممکن نہیں تو وہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے زکوۃ کے ضلعی دفاتر یا ڈسٹرکٹ ہسپتال ہا میں قائم ڈیسک سے رابطہ کرے تا کہ اس کے علاج معالجہ کویقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عام شہری بھی متذکر و علاج معالجہ کا ریکارڈ چیک کر سکتا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
