رجسٹرڈ،ملاوٹ سے پاک،معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیم فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے برارکوٹ انٹری پوائنٹ پر ناکہ لگاکرپانی،جوس،آئل،جوسز،کولڈ ڈرنکس کے سمپل حاصل کرتے ہوئے موبائل فوڈٹیسٹنگ لیب کے ذریعے موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی۔غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش ضبط کرتے ہوئے فوڈ بزنس آپریٹرز کوجرمانے و وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت اندرون آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017کیخلاف ہے جس کے تحت غیر رجسٹرڈ فوڈ بزنس آپریٹر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اورپیور فوڈریگولیشن کا عملی معنوں میں نفاذ اولین ترجیح ہے۔ناقص اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کرنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام کو ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک کی فراہمی ترجیح اول ہے۔غیر رجسٹرڈ ،غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
