وزیرحکومت محترمہ امتیاز نسیم کی قیادت میں بھارت کی جانب سے خودساختہ پہلگام واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کے بعد یکطرفہ اقدامات کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت کے اظہار کیلئے جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام حکومت آزاد کشمیر کے مختلف اداروں و محکموں ، کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تمام تنظیموں اور مکائب فکر کے تعاون سے جمعہ کے روز اولڈ سیکرٹریٹ مظفرآباد میں عظیم الشان عوامی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر کےشرکاء کی جانب سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ ریاست میں سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیرکے بارے میں کی جانے والی یک طرفہ دھمکی آمیز کاروائیوں اور اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بھارت کے خلاف آزاد کشمیر بھر اور کشمیریوں کی تمام جماعتوں، اداروں اور مکاتب فکر کی طرف سے دو ٹوک اور شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر حکومت محترمہ امتیاز نسیم نے کہا کہ بھارت سمیت ساری دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ کشمیری قیادت اور عوام بحیثیت قوم بھارت کی جانب سےکسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں بھارتی آبی جارحیت کا موثر جواب دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارت کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھرپور جوابی کاروائی کیلئے تیار ہے۔ ریلی سےپنشنر ایسوسی آزاد کشمیر کے صدر راجہ ممتاز خان، ڈائریکٹر انتظامیہ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان، ڈائریکٹر تقریبات راجہ محمد اسلم خان ، حریت کانفرنس کے راہنما مشتاق بٹ اور دیگر مقررین کی بڑی تعداد شامل تھی نے اپنے خطاب میں کشمیر اور پاکستان کے خلاف بھارت کی مودی سرکار کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پہلگام کے سیاحوں کی ہلاکت کے واقع کے باعث سامنے آنے والی اپنی حکومتی و ریاستی کمزوریوں اور خود ساختہ کارروائیاں کر کے پاکستان کو بدنام کرنے اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی اداروں اور ایجنسیوں کے اہلکاران کے ملوث ہونے کے شواہد سے عالمی اداروں اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لئے انتہائی مضخکہ خیز اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جس میں اس کو پہلے کی طرح آئندہ بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو گی اور اس طرح کی صورتحال کی آڑ میں پاکستان یا آزاد کشمیر کے خلاف اس کی کسی بھی بزدلانہ جارحانہ کارروائی کا افواج پاکستان اس کو منہ توڑ اور عبرتناک جواب دے گی۔ ساری کشمیری اور پاکستانی قوم اپنی بہادر اور جرات مند فوج کے شانہ بشانہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ ریلی کے شرکاء نے نعروں کے دوران مسلح افواج پاکستان خاص کر اس کی اعلیٰ قیادت چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرکو اپنے بھرپور تعاون اور تائید وحمایت کا یقین دلایااور بار بار اپنے نعروں میں بھی بھارت کی مودی سرکار کی کارروائیوں، الزامات اور دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ نئی بدلتی ہوئی صورتحال میں ان سے کھل کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ عظیم الشان ریلی اولڈ سیکرٹریٹ کے برہان وانی چوک سے نکالی گئی اور سائیں سہیلی سرکار کے پل کے پار والے آرمی سٹیڈیم کے سامنے کے کنارے پر جا کر ختم ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام تمام جماعتوں، تنظیموں اور اداروں کے بھرپور تعاون سے ہونے والی اس ریلی میں وزیر حکومت محترمہ امتیاز نسیم کے علاوہ سیکرٹری لبریشن سیل رفاقت حسین، سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت کے علاوہ افیسران، سول انتظامیہ، پولیس اور دیگر سرکاری اداروں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آزاد کشمیر بھر کے دیگر مقامات میں بھی گزشتہ جمعرات کے روز اور آج بھارتی اقدامات اور کارروائیوں کے علاوہ آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں، تنظیموں اور اداروں سمیت تمام مکاتب فکر کے عوام میں شدید ردعمل کی ایک لہر پیدا ہوئی ہے جس سے یہ صورتحال پوری طرح واضح ہو گئی ہے کہ آزاد کشمیر بھر میں قوم کے تمام طبقے حالیہ بھارتی اقدامات کے خلاف شدید ردعمل کے طور پرایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
