ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت دفتر کمشنر مظفرآبادڈویژن کے کمیٹی روم”عبدالحمید مغل مرحوم“ میں اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت دفتر کمشنر مظفرآبادڈویژن کے کمیٹی روم”عبدالحمید مغل مرحوم“ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس آفیسران‘ مجسٹریٹ صاحبان‘ ضلعی آفیسران اور سیکیورٹی اداروں کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی گفت و شنید کے بعد فیصلہ جات کئے گئے۔اجلاس میں چڑکپورہ روڈاور دیگر اہم شاہرات جہاں پر مختلف اشخاص کی جانب سے تجاوزات کی گئی ہیں کو ختم کرنے کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تجاوزکنندگان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری ہوئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے صارفین جو گھریلو ٹیرف کی آڑمیں کمرشل ٹیرف کے مطابق پانی استعمال کر رہے ہیں کو قانون کے دائرکار میں لانے کے علاوہ غیرقانونی واٹر کنکشن ختم کیے جائیں گے نیز باقیداران سے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت ریکوری عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایس پی مظفرآباد اور مہتمم برقیات مظفرآبادبجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی ضابطہ عمل میں لاتے ہوئے FIR اندراج کریں گے نیز گھریلوٹیرف کی آڑ میں کمرشل کنکشن استعمال کرنے والوں (سیزنل ریسٹ ہاؤسز / سکولز / شاپنگ مالز)کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی مظفرآباد ضلع ہذا میں قائم جملہ گراری/ڈولیوں کی از سر نو انسپیکشن کریں گے‘ بدوں اجازت اور SOP سے ہٹ کر چلنے والی گراریوں / ڈولیوں کو فوری طور بند کریں گے، محکمہ صحت جعلی ادویات اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف موثرکارروائی کو یقینی بنائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جنگلات فارسٹ فائر اور غیر قانونی لکڑی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنائے گا اور قصورواران کا تعین کرتے ہوئے کارروائی ضابطہ عمل میں لائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سیاحت تفریح مقامات جہاں سیاحوں کی زیادہ آمدو رفت ہے، ٹورازم پولیس و ریسکیو 1122 اپنا فعال کردار ادا کریں گے اورسیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک پولیس مظفرآباداور سب ڈویژنل مجسٹریٹ صاحبان ٹریفک مینجمنٹ کے علاوہ اوورلوڈنگ‘ بدوں پرمٹ چلنے والی گاڑں یو کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر مظفرآباد موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے مطابق شیڈول اشیاء کے معیار کی جانچ پڑتال /کوالٹی چیکنگ کا کام جاری رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جار ہی ہے۔ محکمہ تعلیم رواں تعلیمی سیشن میں مونو گرام والی کاپیوں‘ مخصوص بک ڈپوز پر درسی کتب کی فروخت اور مقررہ انراخ سے زائدرقم کی وصولگی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا نیز پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات جن کی محکمہ تعلیم کی جانب سے رجسٹریشن کی گئی ہے جو پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات اس معیار پر پورا نہ اترتے ہیں کے خلاف مطابق قانون کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ مطابق ہدایات ریت‘ بجری‘ کرش وغیرہ کی غیرقانونی نکاسی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیاجس موثر عملدرآمدکو یقینی بنایا جا رہاہے۔خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔پرائیس کنٹرول کو مزید موثربنانے اور تجاوزات کے خلاف اپریشن کیلئے مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جو گراں فروشی‘ غیر معیاری اشیاء کی فروخت‘ ذخیرہ انذوزی اورتجاوزات کرنے والے اشخاص کے خلاف بھرپور کارروائی ضابطہ عمل میں لائیں گے نیز کارسرکار کی بجاآوری کے دوران کسی بھی سرکاری آفیسر/ اہلکار کے ساتھ غیراخلاقی رویہ اور کارسرکارمیں مداخلت کی صورت میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد کارروائی عمل میں لائیں گے۔

Share This Post

More To Explore