ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض کی زیر صدارت جمعرات کے روز قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض کی زیر صدارت جمعرات کے روز قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ممبر اسمبلی حافظ حامد رضا نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والے افراد، شہداء افواج پاکستان، شہداء کشمیر و دیگر فوت شدگان کیلئے فاتحہ خوانی، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔ ایوان نے ممبران اسمبلی حافظ احمد رضا قادری، عبدالغفار لون کی رخصت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

مظفرآبا د(پی آئی ڈی)4فروری 2025

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمرات کے روز ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر امور منگلا چوہدری قاسم مجید نے مسودہ قانون

The Azad Jammu and Kashmir Income Tax (Amendment) Ordinance, 2025.

،مسود ہ قانون

ایوان میں پیش کیا جسے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد، موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق،ظفرا قبال ملک، سردار عامر الطاف،ممبر اسمبلی حسن ابراہیم پر مشتمل مجلس منتخبہ کے سپر د کردیا۔

مسودہ قانون

.دستورالعمل برائے ترقیاتی پروگرام لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آرڈیننس،2025ء

ایوان میں پیش کیا جسے موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری اظہر صادق،چوہدری قاسم مجید،ممبر اسمبلی حسن ابراہیم ،حافظ حامد رضا پر مشتمل مجلس منتخبہ کے سپر د کردیا۔

مسود ہ قانون

The Azad Jammu and Kashmir Motor Vehicles (Amendment) Act, 2025.

اورمسود ہ قانون

The Muzaffarabad Institute of Science and Technology (MIST), Muzaffarabad Act, 2025.

کوایوان میں پیش کیاجسے سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی) مورخہ 25 اپریل 2025

سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کے مقام پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں ہندوستانی اقدامات پر ممبران اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ معاشی، سفارتی اور دفاعی طور پر مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی سلامتی کا ضامن ہے۔ کشمیری روز اول سے دل و جان سے پاکستان کے استحکام کے خواہاں رہے ہیں اور بھارتی جارحیت کا پاک فوج کے شانہ بشانہ مقابلہ کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے جب جب بھارت نے حملہ کیا پوری قوم متحد ہوئی۔ آج بھی میں اپنی اور اپوزیشن کی جانب سے یہ یقین دلاتا ہوں کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف ہم ایک ہیں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ بھارت نے پچھلے 77 سالوں میں مسئلہ کشمیر کو الجھانے کیلئے متعدد بار ایسے خود ساختہ آپریشن کئے ہیں۔امریکی صدر بل کلنٹن کے دورے کے دوسرے روز چٹی پورہ کے علاقے میں بھی کشمیری سکھ کو نشانہ بنا کر الزام پاکستان پر لگایا گیا بعد میں خود انڈین ایجنسی ملوث نکلی۔ آج بھی وہی بھونڈی کوشش کی گئی ہے۔ ایک مقامی صحافی نے انڈین سیکیورٹی فورسز کی لاپرواہی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ہماری وہاں تک رسائی کیلئے متعدد بار چیکنگ کی جاتی ہے تو حملہ آور وہاں تک کیسے پہنچ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے شہری یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کام بھارت کا ہے ۔ اس موقع پر ہم دنیا کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا افواج پاکستان کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔ اگر ہندوستان نے ایل او سی کے اوپر کسی قسم کی دراندازی کی تو ہم اس کو منہ توڑ جواب دیں گے۔سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اپنی اپنی یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے ہمیں کا کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔اب مقامی مسائل کو کچھ دن پیچھے چھوڑیں میں یہ نہیں کہتا کہ اپنے حق سے دستبردار ہوں لیکن متحد ہوکر جواب دیں۔3 بجے واقعہ 3 بجکر 5 منٹ پر الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔چیف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے درست کہا دو قومی نظریہ ایک حقیقت ہے۔مودی اس واقعے کی آڑ میں ہندو مسلم کی لڑائی کروانا چاہتا ہے۔واقعہ میں مسلمان بھی ہلاک ہوا مگر تاثر مذہبی منافرت کا دیا گیا۔یہ سوچ انتہائی خطرناک ہے اس سے بات یہاں تک رکے گی نہیں۔ پاکستان چونکہ مشکل صورتحال سے نکل آیا سلامتی کونسل کا رکن بنا اور اب سرمایہ کاری آرہی تھی اس کی ہندوستان کو تکلیف ہے

اب ہمیں کشمیر کے حوالے سے شملہ معاہدہ ختم کرنے کا بہترین وقت ہے۔ مقبوضہ کشمیر آزادکشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام منتظر ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا فیصلہ ہوتا ہے۔آزادکشمیر کے اندر قومی اتفاق رائے وقت کی ضرورت ساری سیاسی جماعتیں اس معاملے پر متحد ہوکر پیغام دیں۔ہندوستان کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے تکلیف ہے ان کا سارا میڈیا ان کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف سازشیں کرتا آیا ہے۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملے میں بھی ہندوستان ملوث ہے۔ اب جب ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے تو یہ وقت اس کو جواب دینے کا ہے۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آج ہندوستان کے خلاف پوری قوم سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہے اور ایک پیج پر ہے۔ وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے ہندو بنیے کی سوچ ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے کہ وہ مسلمان کے ازلی دشمن ہیں۔ ہندوستان نے پاک فوج کیلئے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بعد ایک اور محاذ کھول دیا ہے۔ 24 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف تیار ہے۔ ہندوستان نے منظم انداز میں واقعہ پہلگام کروا کر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا تاکہ وہ سندھ طاس معاہدے سے روگردانی کرنے کا جواز بنا سکے اور دنیا کی ہمدردی حاصل کر سکے۔ ممبر اسمبلی حسن ابراہیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان منظم انداز میں ہندوتوا کے فلسفے کو آگے لے کر چل رہا ہے۔ تخریب کاری اور فتنہ الخوارج کی کاروائیوں کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ بھارت اپنی خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی کو چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ دراصل بھارت نے سندھ طاس معاہدے سے ہٹنے کا جواز بنانے کیلئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا۔ اس موقع پر پاکستان کو بھی شملہ معاہدہ معطل کر کے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی) مورخہ 25 اپریل 2025

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر مظہر شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کا “مکر” جس کو دنیا فالس فلیگ آپریشن کا نام دیتی ہے ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرےگی۔ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے، سندھ طاس معاہدے سے راہ فرار اختیار کرنے اور پاکستان کیلئے ایک نیا محاذ کھولنے کیلئے یہ ڈھونگ رچایا ہے۔ کشمیری اپنی روایات کے خلاف معصوموں پر حملہ آور نہیں ہو سکتے۔ جے شنکر نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے سیاحوں پر حملہ کروایا ۔ کشمیری عوام پچھلے 77 سال سے انڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے اور ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن اور بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر پیش کردہ قراردادوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے پہلگام واقعے کوانڈیا کی فلاپ فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی پرانی روایت رہی ہے لیکن اب دنیا سمجھ گئی ہے، اب یہ والا ڈرامہ نہیں چلے گا۔انہوں نےکہا کہ امریکہ کے صدر بل کلنٹن کے دورے کے موقع پر بھی اسی قسم کے خود ساختہ آپریشن کو ابھی دنیا نہیں بھولی نہ کشمیری قوم بھولی ہے جس میں خود انڈین خفیہ ایجنسی ملوث تھی۔ 2011 کے بھارتی انتخابات سے قبل بھی ہم نے بھارت کے مکر کو دیکھا ہے۔ اس سے قبل پلوامہ، ممبئی حملے اور راجوری کے واقعے کی بھی دنیا گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن کم ظرف ہے جس نے ماضی میں گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اور الزام وزیر پر لگا کر اسے بھی قتل کرایا۔ ہم دنیا کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ انڈیا کی کسی بھی جارحیت کا 24 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑ کر آبی جارحیت کرنا چاہتا ہے جس کی ہم اسے کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ ہم جنوبی ایشیا میں امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر مظلوم کو سکون سے نہیں رہنے دیا جاتا تو ظالم کو بھی سکون سے نہیں رہنے دیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت منی پور میں اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کر رہا ہے۔ پاکستان اندرونی و بیرونی مسائل سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو دشمن کو ہضم نہیں۔ بھارت ایسے خود ساختہ واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خوش فہمی میں نہ رہے کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

***

مظفرآباد(پی آئی ڈی) مورخہ 25 اپریل 2025

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس مورخہ 30 اپریل بروز بدھ بوقت 11:00 بجے تک ملتوی کر دیا۔

Share This Post

More To Explore