عوام کو معیاری،رجسٹرڈ،قابل شناخت اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کوہالہ انٹری پوائنٹ پر دوسرے روز بھی کارروائیاں جاری۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر کی زیر نگرانی ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر ناکہ لگا فوڈ ڈیلیوری گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ناقص اور غیر رجسٹرڈ آئل اینڈ گھی(قاضی آئل اینڈ گھی،شاہ تاج گھی،ظہور آئل،رومی آئل)سمیت معروف کمپنی کی مصنوعات کو کوالٹی رپورٹ نہ ہونے کی بناء پر ضبط کرتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت اندرون آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کیخلاف ہے۔غیر رجسٹرڈ فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور فوڈ ریگولیشن 2019 کا نفاذ حقیقی معنوں میں یقینی بنائیں گے۔عوام کو صاف و شفاف ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت ممکن اور یقینی بنائیں گے۔ایسے عناصر کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔تمام فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔عملدرآمد یقینی نہ بنانے والے فوڈ بزنس /تاجران کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
