آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے زیرِ اہتمام آٹھویں سالانہ سائنسی سمپوزیم 24 تا 26 اپریل 2025 کو منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے نامور محققین و ماہرینِ طب شرکت کریں گے اور اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔ سمپوزیم کا باقاعدہ افتتاح 24 اپریل کو ہو گا، جس کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں وزراء کرام جناب دیوان علی خان چغتائی، پیر محمد مظہر سعید شاہ، چوہدری محمد رشید، بازل علی نقوی، محمد جاوید ایوب اور پروفیسر تقدیس گیلانی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔اس سائنسی سمپوزیم میں ملک بھر اور آزاد کشمیر سے تمام محققین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن کروا کر اپنی تحقیقی کاوشیں پیش کریں۔اس موقع پر شعبۂ طب سے وابستہ ملک کے مایہ ناز ماہرین خصوصی شرکت کریں گے، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان (وائس چانسلر، شفا انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد)، پروفیسر ڈاکٹر سعید شفیع (ماہرِ تعلیم برائے میڈیکل ایجوکیشن) پروفیسر ڈاکٹر لوئیس، پروفیسر ڈاکٹر مودت حسین رانا، پروفیسر ڈاکٹر نظام دامانی، پروفیسر ڈاکٹر نابیہ طارق، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور، پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالد اعوان، پروفیسر ڈاکٹر مظہر ہمدانی، یہ نامور شخصیات سائنسی تحقیق، تدریس اور جدید طبی علوم پر اپنے تجربات و خیالات کا اظہار کریں گی.یہ ایونٹ طبی تعلیم میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مسلسل بڑھتی ہوئی بیماریوں کی تشخیص میں طبی ماہرین کی معاونت کرتا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
