وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے بینک اسلامی کے برانچ بینکنگ ہیڈ نارتھ شہزاد احمد خان, جنرل منیجر عدنان گل عباسی بینک اسلامی اور ایریامنیجر سردار ناصر نسیم نے جموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی. اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے بینک اسلامی کی آزاد کشمیر میں مزید برانچیں کھولنے پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی بینک کے قیام سے آزادکشمیر میں اسلامی بینکنگ کو فروغ مل سکے گا اور نوجوانوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے. اس موقع پر وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ اس سال آزادکشمیر میں 2 برانچیں اور اگلے سال مزید 3 برانچ کھولی جائیں گی.

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
