صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر ٹرانسپورٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جاوید بٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے مقبوضہ کشمیرسے ہجرت کر کے پاکستان آکر آباد ہونے والے مہاجرین کے لئے آزادکشمیر کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز مختص کروائے کیونکہ مہاجرین جموں وکشمیر ہمارے لئے مقبوضہ کشمیر کی ایک نشانی ہیں اور اُن کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہم مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
