آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی سخت نگرانی جاری ہے۔

آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی سخت نگرانی جاری ہے۔ حکومت آزاد کشمیر اور معزز عدالت العظمیٰ آزاد کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ” وطن کو کنگ آئل ، جمیر ابناسپتی گھی، برکت کو کنگ آئل اور میزان کوکنگ آئل کی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ غیر تسلی بخش ہونے کی بناء پر متذکرہ کمپنیز پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے جملہ فوڈ سیفٹی آفیسران کو متذکر کمپنیز کی اشیاء کی فوری Retesting کروائے جانے کی ہدایت کی ۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردونوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore