صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شاعر مشرق، مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 87 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شاعر مشرق، مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 87 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فلسفے کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا اور ایک آزاد اسلامی ریاست کا تصور پیش کیا۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے اور ہمیں ان کے افکار کو اپنی نئی نسل تک پہنچانا چاہیے تاکہ وہ خودی، خود اعتمادی اور قومی وحدت کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک و ملت کی خدمت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ نے مسلمانوں کو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کا درس دیا، جو آج کے دور میں بھی ہماری کامیابی کی کنجی ہے۔صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر قوم سے اپیل کی کہ وہ علامہ اقبالؒ کے افکار کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال ملک بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

Share This Post

More To Explore