آزادکشمیر کے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی کی زیر صدارت محکمہ صحت عامہ کا جائزہ اجلاس۔ بائیومیٹرک حاضری، ریفرل سسٹم اپ ڈیٹ، ہیومن ریسوس، منسلیکیوں کے خاتمہ کی صورتحال کا جائزہ۔ ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹس، ادویات کی خرید، ایمرجنسی ادویات کی خرید، لینڈ ریکارڈ، ایمبولینسوں اور دیگر مسائل پر بریفنگ۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت عامہ بریگیڈیئر فرید خان، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور سمیت تمام اضلاع کے ہیلتھ آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے کہا کہ ملازمین اور ڈاکٹرز کے سو فیصد بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ جن امراض کا علاج آزادکشمیر میں موجود ہے ان سے متعلقہ مریضوں کو بیرون آزادکشمیر ریفر نہ کیا جائے۔ ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین کی منسلکیوں کا مکمل طور پر خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ادویات کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ایمبولینسوں کو فنکشنل حالت میں ہونا چاہئے۔ ادویات کی خرید کے سلسلہ میں بقایا جات کی تفصیل فراہم کی جائے تاکہ انکی ادائیگی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین محبت اور لگن سے کام کریں انکے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ کسی بھی ہسپتال سے متعلق کوئی شکایت نہیں ہونے چاہیے۔ آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
