آزادکشمیر کے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامی آفیسران کا ماہانہ جائزہ اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر فاروق احمد نور سمیت آزادکشمیر بھر سے محکمہ صحت عامہ کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بائیومیٹرک حاضری کا جائزہ لیا گیا اور بائیومیٹرک حاضری کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ اجلاس میں تمام آفیسران کو ہدایت کی گئی وہ تمام اضلاع میں عوام کو صحت کی سہولیات بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انچارج بائیومیٹرک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق ملک نے وزیر صحت کو بائیومیٹرک حاضری کے بارہ میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے وژن اور وزیر صحت کی ہدایت پر محکمہ صحت عامہ میں بائیومیٹرک حاضری سو فیصد یقینی بنا دی گئی ہے۔ سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ بائیومیٹرک حاضری کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل صحت عامہ میں بائیومیٹرک مانیٹرنگ یونٹ بھی حاضری کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ فیلڈ سٹاف کی موبائل ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک حاضری کی رجسٹریشن کر دی گئی ہے۔مظفرآباد, میرپور اور بھمبر میں 2000 ملازمین موبائل ایپ پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ باقی اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نیلم اورجہلم ویلی میں سو فیصد جبکہ عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں97 فیصد بائیومیٹرک حاضری ہو رہی ہے جبکہ باقی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں 90 فیصد سے زائد بائیومیٹرک حاضری ہو رہی ہے۔ محکمہ صحت عامہ میں تین شفٹوں کے باوجود بائیومیٹرک حاضری کی شرح بہترین ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ میں قائم بائیومیٹرک حاضری مانیٹرنگ یونٹ سے حاضری کی مسلسل مانیٹرنگ ہو رہی ہے اور جس جگہ مسئلہ ہوتا ہے فورا متعلقہ انچارج سے اس کی باز پرس کی جاتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت عامہ نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ میں بائیومیٹرک حاضری کی کارکردگی بہترین ہے جس پر بائیومیٹرک مانیٹرنگ یونٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جن اضلاع کے فیلڈ سٹاف کی رجسٹریشن ہونا باقی ہے وہ جلد مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ہمہ وقت ڈاکٹرز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور دور دراز علاقوں میں صحت کے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ صحت کے شعبہ کا تعلق خدمت خلق سے ہے اسے ایک عبادت سمجھیں اور انسانیت کی خدمت کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
