وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایکسپو 2025ء کا دورہ کیا. وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق جب وہاں پہنچے تو صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ رانا محمد صدیق خان اور سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ احمد نوید رانجھا نے پرتپاک استقبال کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیربلدیات آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم بھی موجود تھے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مختلف برانڈز کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا. آخر میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈ ان گوجرانوالہ ایکسپو چیمبر آف کامرس کی ایک بہترین کامیابی ہے. انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں بھی اپنا ایکسپو منعقد کریں تاکہ وہاں کے لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کرسکیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے گوجرانوالہ شہر کی اپنی اہمیت ہے اور یہ ایک صنعتی شہر ہے. دارالحکومت میں ایکسپو 2025ء کے تحت نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کیلئے سٹالز لگانے پر مبارکباد دیتا ہوں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں. انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش آزادکشمیر میں بھی ہونی چاہیئے تاکہ کشمیری بھی استفادہ حاصل کرسکیں. وزیراعظم نے سٹالز لگانے والوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ رانا محمد صدیق خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو ایکسپو آنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں وزیراعظم نے حوصلہ افزائی کی ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں. انہوں نے وزیر اعظم کو چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ آنے کی دعوت بھی دی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو شیلڈ بھی پیش کی.

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
