چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے گزشتہ روز اٹک میں جسٹس صداقت علی خان معزز جج لاہور ہائی کورٹ کےصاحبزادے عادل خان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔شادی کی پر وقار تقریب مومن پور اٹک میں منعقد ہوئی۔تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی ، معزز ججز سپریم کورٹ پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم ،وججز لاہور ہائی کورٹ،معزز ججز اسلام آباد ہائی کورٹ، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تراڑ،وزراء حکومت،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری ،سابق صدر سپریم کورٹ بار و ممبر پاکستان بار کونسل سید قلبِ حسن، ممبران بار کونسل، بار ایسوسی ایشنز کےعہدیداران،وکلاء، سیاسی جماعتوں کے زعماء،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان و سول سوسائٹی سے وابسطہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی-

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
