آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر اور ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق وزیراعظم پاکستان کی مشیر محترمہ رومینہ خورشید عالم کے درمیان ملاقات ہوئی ۔وزراء حکومت سردار جاوید ایوب اور سردار ضیاء القمر بھی سپیکر کے ہمراہ تھے ۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،بارشوں میں کمی ،جنگلات کے کٹاؤ اور شہری آبادیوں میں اضافے سے دن بدن ماحولیاتی مسائل بڑھ رہے ہیں جس کے لئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر خاص طور پر مظفرآباد میں ڈیموں کی تعمیر سے بننے والی ٹنلز کی وجہ سے دریاؤں کا بہاؤ کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھی ہے اور دیہات میں پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جنگلات کو بچانا ہو گا اور شجرکاری پر توجہ دینا ہو گی اس کے ساتھ ساتھ اوزون کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کیلیے بھی اقدامات کرنا ہونگے ۔مشیر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں زیادہ ماحولیاتی مسائل ہیں کیونکہ وہاں طے شدہ ضوابط کی پابندی نہیں کی جاتی ۔انہوں نے کہا کہ دنیا اس مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس کو حل کرنے کیلیے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں مگر ہماری سطح پر ابھی اس طرح کی اقدامات نہیں کئے جا رہے مگر موجودہ حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں اس اہم معاملے پر توجہ مرکوز کئے ہوے ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکٹریکل گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ ایندھن کے استعمال کو کم سے کم کیا جائے ۔انہوں نے سپیکر قانون ساز اسمبلی کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر حکومت کو اس سلسلے میں تمام تر معاونت فراہم کرے گی ۔ملاقات کے اختتام پر مشیر وزیراعظم پاکستان نے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کو سوونییر بھی دیا ۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے محترمہ رومینہ خورشید عالم کا شکریہ ادا کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
