صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ہمہ وقت جدوجہد روز اول سے ہی میری سیاست کا مرکز و محور رہی ہے۔

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ہمہ وقت جدوجہد روز اول سے ہی میری سیاست کا مرکز و محور رہی ہے۔آج ایک مرتبہ پھر اس عزم کو دوہراتا ہوں کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی مکمل آزادی تک ہر محاز پر پوری استقامت سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے میرا حالیہ دورہ برطانیہ و امریکہ اسی سلسلے کی کڑی تھا میں نے ایک مرتبہ پھر برطانوی اور امریکی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے انسانیت سوز مظالم تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔بھارت ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام و نامراد رہا ہے کشمیری عوام کے جذبہ حریت میں پہلے سے زیادہ شدت آچکی ہے بین الاقوامی برادری کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کشمیریوں کی جدوجہد ایک دودن کی بات نہیں بلکہ سات دہائیوں سے جاری قربانیوں کاتسلسل ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں کئی خاندان ایسے ہیں جن کی تین نسلیں آزادی کے لیے قربانیاں دے چکی ہیں اوراب نئی نسل بھی آزادی کے لیے مرمٹنے کو تیارہے۔ انشاء اللہ جلد کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔میں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کا وعدہ کیا تھا راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے آج میں نے راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے منصوبے پر جاری کام کا خود معائینہ کیا ہے انشا ء اللہ جلد یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور یہ پل عوام کے استعمال کے لیے کھول دیا جائے گا جس سے میرپور کوٹلی ڈڈیال چکسواری سمیت پورے میرپور ڈویژن کی عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔راٹھوعہ ہریام پل کے علاؤہ میرپور میں پارکنگ پلازہ بھی میری انتخابی مہم کے دوران کیا گیا ایک وعدہ تھا جو آج پایہ تکمیل کو پہنچا میں نے آج میرپور میں پارکنگ پلازہ کا افتتاح کر دیا ہے یہ پلازہ آزاد کشمیر کا سب پہلا پارکنگ ہے۔نیو سٹی میرپور کی عوام کا درینہ مطالبہ ذیلی کنبہ جات حل کے قریب پہنچ چکا ہے جلد عوام کو الاٹ منٹ چٹیں جاری کر دی جائیں گی۔میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کا مطالبہ اب زبان زد عام کی شکل اختیار کر چکا ہے ہمیں سیاسی وابستگیاں بالائے طاق رکھ کر میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔میں ایک مرتبہ پھر میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتا ہوں۔اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے بھی میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے 20 ممبران نے بھی ایک خط کے ذریعے میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا مطالبہ کیا ہے میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کے لیے آزاد کشمیر کی عوام اور اوورسیز کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جدوجہد کریں ائیرپورٹ کے حق میں برطانیہ میں 13اپریل کو ہونے والے مظاہرے کی حمایت کرتے ہیں۔سی پیک منصوبہ کے تحت میرپور مظفرآباد مانسہرہ موٹر وے کو فوری طور پر مکمل کیا جائے میں اس منصوبے کو مکمل کروانے کے لیے کوشاں ہوں اس کے ساتھ ساتھ میرپور میں سی پیک بزنس سینٹر کا قیام بھی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے بزنس سینٹر کے قیام سے میرپور میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا ہو گا اوورسیز کمیونٹی کو بزنس سینٹر میں انویسٹمنٹ کے مواقع ملیں گے۔میں نے اپنے دور حکومت میں میرپور سے تجاوزات کا خاتمہ کیا سڑکات کو کشادہ کیا لاری اڈا سبزی منڈی کا قیام عمل میں لایا میاں محمد بخش لائبریری قائم کی اب بھی میرپور کے تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہوں انشائاللہ یہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے علامہ اقبال روڈ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔میرپور کے مختلف سیکٹرز اور شہر کی دیگر اہم شاہرات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے باقی ماندہ سڑکیں بھی جلد مکمل کر لی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور قائد اعظم اسٹیڈیم میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے بہت بڑے جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی میں میرپور کی عوام کی ہزاروں کی تعداد میں پر جوش شرکت نے عید ملن پارٹی کو جلسہ عام میں بدل دیا۔پنڈال عوام سے کھچا کھچ بھر گیا بڑی تعداد میں عوام نے اسٹیڈیم کے باہر دوکانوں کی چھتوں اور پلازوں کی چھتوں کے اوپر کھڑے ہو کر جلسہ عام کی کاروائی دیکھی جلسہ عام کے دوران قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور کے چاروں اطراف روڈز پر ٹریفک جام ہو گیا۔قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور میں جلسہ گاہ آمد پر اہلیان میرپور نے اپنے محبوب قائد کا والہانہ انداز میں تاریخی استقبال کیا۔اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری زندہ باد بیرسٹر سلطان تیرے جانثار بے شمار بے شمار کشمیریوں کا حقیقی ترجمان بیرسٹر سلطان بیرسٹر سلطان ساڈی جند ساڈی جان بیرسٹر سلطان بیرسٹر سلطان کے فلک شگاف نعروں سے میرپور کی فضائیں لرز اٹھیں۔اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر انتہائی خوبصورت انداز میں گل پاشی کی گئی انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔صدر ریاست جب پنڈال میں پہنچے تو پنڈال میں بیٹھا ہر شخص صدر ریاست کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب و بے قرار نظر آیا جیسے ہی صدر ریاست جلسہ گاہ جلوہ افروز ہوئے لوگوں نے کھڑے ہو کر فرط جذبات سے لبریز ہو کر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بے مثل و بے تمثیل استقبال کیا۔عید ملن پارٹی میں بن خرماں نیو سثی میرپور یونین کونسل کھاڑک یونین کونسل رٹھوعہ محمد علی سنگھوٹ بلاہ بھڑکیں ایف ون ایف ٹو تھوتھال کلیال نتھیاٹاؤن پرانی چنگی سی فور سی ٹو نانگی جادہ سٹاف کالونی چمبہ موہری چترپڑی سمیت میرپور کے مختلف سیکٹرز سے عوام جلوسوں کی شکل میں شریک ہوئے۔عید ملن کے اجتماع میں میرپور کی عوام وکلا برادری انجمن تاجران میڈیا نمائندگان سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔اوورسیز کمیونٹی نے بڑی تعداد میں صدر ریاست کا خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو سنا عید ملن پارٹی سے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، وزیر برقیات چوہدری محمد ارشد،محترمہ صبیحہ صدیق، صدارتی مشیر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، میئر میرپور عثمان خالد،سابق ایڈمنسٹریٹر بھمبر چوہدری ریاض (کسگمہ)اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم غزہ کے خلاف قابض اسرائیلی افواج کی دوبارہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے بین الاقوامی انسانی قانون کی ذرا بھی پرواہ کیے بغیر غیر مسلح شہریوں کی آبادی والے علاقوں پربمباری قابل مذمت ہے۔اسرائیل کی جانب سے بلاامتیاز تشدد نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی جانیں لے لی ہیں، جن میں خواتین، بچے، طبی عملہ اور انسانی ہمدردی کے کارکن شامل ہیں، اقوام متحدہ او آئی سی اور عالمی برادری غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے۔میرپور کی عوام نے ہر دور میں میرا بے لوث ساتھ دیا ہے حکومت ہو یا اپوزیشن میرپور کے لوگ ہمیشہ میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے اسی وجہ سے میں 9 مرتبہ یہاں سے ممبر اسمبلی منتخب ہوا میں آزاد کشمیر اور پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جسے یہ اعزاز حاصل ہوا۔ 9 مرتبہ ممبر اسمبلی کے ساتھ ساتھ میں پانچ سال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہا پانچ سال اپوزیشن لیڈر رہا اور اب ریاست کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر فائز ہوں یہ سب کچھ مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل اور میرپور کی عوام کی بے پناہ محبت کی بدولت حاصل ہوا۔

Share This Post

More To Explore