نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے37 ویں سینئر منجمنٹ کورس کے شرکاء نے آزاد کشمیر کے مطالعاتی دورے کے دوسرے روز دارالحکومت مظفرآباد میں سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر کا دورہ کیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر مظہر اقبال نے وفد کوآزاد کشمیر میں عدالتی نظام کے تاریخی پس منظر، آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت، ڈھانچے، دائرہ کار، سپریم جوڈیشل کونسل کے اختیارات اور ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر تعارفی نشست کے دوران رجسٹرار سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے مختلف سوالات کے جوابات دئے اور شرکاء نے مختلف امور پر گفت و شنید کی۔ اس سے پہلے وفد نے سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر کی لائبریری کا دورہ کیا اور مختلف کتابوں کا مطالعہ کیا۔ وفد نے عدالتی کاروائی کا مشاہدہ بھی کیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے37 ویں سینئر منجمنٹ کورس کے وفد کی سربراہی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹنگ سٹاف ڈاکٹر محمد فاروق عدیل کر رہے تھے۔ وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز گروپ کے عبدالشکور، عثمان علی، کنور اعجاز رزاقی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے محمد عثمان اور محترمہ عطیہ، پولیس سروسز گروپ سے محترمہ عمارہ سلیم، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ گروپ سے سید کاشف حسین اور خادم حسین شاہ، پاکستان ریلوے سے جواد علی سومرو، پاکستان پوسٹل سروسز گروپ سے رضوان، پاکستان سیکرٹریٹ سروسز سے ظفر اقبال اور پروونشل منجمنٹ سروسز گروپ سے افضال احمد قمر اور فہیم جان شامل تھے۔رجسٹرار سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر مظہر اقبال کا ڈائریکٹنگ سٹاف ڈاکٹر محمد فاروق عدیل نے تعارفی نشست کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پررجسٹرار سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر مظہر اقبال کو وفد میں شریک ایف بی آر گروپ کے محمد عثمان نے شیلڈ بھی پیش کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
