آزاد جموں کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے برارکوٹ کے مقام پر ناکہ لگاتے ہوئے غیر رجسٹرڈ غیر معیاری گھی آئل کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔

آزاد جموں کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے برارکوٹ کے مقام پر ناکہ لگاتے ہوئے غیر رجسٹرڈ غیر معیاری گھی آئل کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر کی نگرانی میں ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کارروائی مضر صحت اور غیر معیاری غیر رجسٹرڈ گھی کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنا قانونا جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے تاجر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔انہوں نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی سے پاس ہونے والی اشیاء کے علاوہ کوئی اشیاء فروخت نہیں کی جاسکتی۔کریک ڈاؤن جاری ہے۔ناکہ بندی کر کے ایسی اشیاء کو ہرممکن روکا جائے گا.

Share This Post

More To Explore