سینئر ممبر وزیراعظم معائینہ عملدرآمد کمیشن ندیم اقبال قریشی نے تحصیل دولیا جٹاں کے بی ایچ یو چوک صاحباں کا وزٹ کیا وہاں پر موجود ڈاکٹر وسٹاف کے متعلق معلومات لیں ان کا حاضری رجسٹر چیک کیا گیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ادارے میں ڈاکٹر کی پوسٹ موجود ہے لیکن تقرری نہیں ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایل ایچ وی غیر حاضر رہتی ہے جس سے مقامی مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوئر سٹاف کی آسامیوں پر معمور سٹاف کو دو سال سے تنخواہیں نہ مل سکیں اور کچھ اہلکاران کو مقامی طور نجابت زیڈ فاؤنڈیشن تنخواہیں و سہولیات فراہم کررہا ہے۔ بعد ازاں سینئر ممبر وزیراعظم معائینہ عملدرآمد کمیشن نے یونین کونسل پرائی کے رورل ہیلتھ سینٹر اور اس سے منسلک ھوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے ہسپتال کا وزٹ کیا وہاں پر موجود سٹاف کی معلومات و ضروریات کا جائزہ لیا گیا وہاں کی او پی ڈی۔ڈینٹل یونٹ اس کی دی گئی سہولیات ڈاکٹرز کی پوسٹ و سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔ یہاں بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر جوکہ کوٹلی جیل میں بھی ڈیوٹی کرتے ہیں ایک دو مرتبہ آئے ہیں لیکن وہ یہاں موجود نہیں ہوتے اسی طرح ڈینٹل سرجن بھی شروع میں ایک دو مرتبہ اپنی ڈیوٹی پر ائے ہیں پھر نہ ائے ہیں۔ ایکسرے ٹیکنیشن اور میڈیکل ٹیکنیشن کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جنھیں پر کرنا درکار ہے دیگر سہولیات مقامی ٹرسٹ کے ذریعے فرہم کی جارہی ہیں متعلقہ سٹاف و ادارے کی بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی پوچھ کچھ کی گئی اور اسے ریڈی رکھنے اور اسے ہر صورت ایکٹو رکھنے کی ہدایات دی گئی۔ ازاں بعد ٹی ائچ کیو ہسپتال چڑھوئی مرکز کے ایم ایس ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے اچانک معائنہ کمیشن کے پہنچنے پر استقبال کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارے میں دو میل ایم او موجود ہیں اور ایک فی میل میڈیکل آفیسر نے تبادلہ کرا لیا ہے جبکہ گائنا کالوجسٹ اور ڈینٹل ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی پر موجود ھوتی ہیں سرجیکل سپیشلسٹ میڈیکل سپیشلسٹ انیستھیزیا سپیشلسٹ کی آسامیوں موجود ہیں جن پر تقرریاں ہونا مطلوب ہیں ہسپتال میں پہلے ورکنگ ڈے پر مریضوں کا رش تھا واضع رہے کہ ٹی ایچ کیو میں جمعرات کو سپیشلی بچوں کے ختنے اور خصوصی معاہینہ کا دن ہوتا ہے ایم ایس ایک صد بیس سے زائد بچوں کو دیکھتے ہیں اور مائینر او ٹی میں ختنے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور ہر ممکن ضروری ادویات ہسپتال سے دی جاتی ہیں انھوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم موجود ہے بعد ازاں ٹی ایچ کیو سے منسلک ڈالائسس سینٹر کا وزٹ کیا اور وہاں موجود سٹاف سہولیات ضروریات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔سینئرممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن نے اس کے علاوہ پرائی امبہ اور چڑھوئی ڈائلیسسز سنٹرزجو حکومتی تعاون سے این جی اوز کے زیر اہتمام چل رہے ہیں کا بھی دورہ کیا ان کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
