وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا عید الفطر کے موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا عید الفطر کے موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عید الفطر کے پر مسرت موقع پر عید کی مبارکباد دی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اس موقع پر کشمیر کاز کے حل کے حوالے سے نیک جذبات کا اظہار کیا اور صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Share This Post

More To Explore