صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریاست آزاد جموں و کشمیر کے اندر بسنے والے ہر کشمیری کی یہ قومی و ملی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے میدان عمل میں نکل پڑے

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریاست آزاد جموں و کشمیر کے اندر بسنے والے ہر کشمیری کی یہ قومی و ملی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے میدان عمل میں نکل پڑے صدر ریاست کے عہدہ جلیلہ کا حلف اٹھاتے وقت میں نے کہا تھا کہ میں نے کسی ملک کسی ریاست یا کسی صوبے کے صدر کا حلف نہیں اٹھایا بلکہ میں نے آزادی کے بیس کیمپ کے صدر کا حلف اٹھایا ہے اس لیے میری اولین ترجیحی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے جدوجہد کرنا ہو گا آج بھی میری پہلی ترجیح کشمیر ایشو کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔میں نے اپنی صدارت کے ساڑھے تین سالہ دور میں ریاست کو آزادی کا حقیقی معنوں میں بیس کیمپ بنا کر کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں کما حقہ نبھائیں میں نے بیک وقت تین محازوں پر کشمیر ایشو کے لیے جدوجہد کی ایک طرف میں نے امریکہ برطانیہ فرانس ہالینڈ بیلجیئم او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر جدہ ترکی دوبئی سمیت متعدد ممالک کے دورے کر کے عالمی سطح پر کشمیر کو اجاگر کیا وہاں کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر کے انہیں کشمیر کاز کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیادوسری طرف میں نے ریاست کی تمام قیادت کو ایک پیج پر جمع کر کے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا تیسری طرف میں نے سفارت کاروں کے زریعے کشمیر ایشو کو اجاگر کیا ایوان صدر اسلام آباد اور مظفر آباد میں مختلف ممالک کے سفیروں سے متعدد ملاقاتیں کیں ان کے ہمراہ پریس کانفرنسز کیں میں نے امریکی کانگریس ویمن الہیان عمر کے ہمراہ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کی جہاں پر الہیان عمر نے کشمیر کاز کے لیے امریکی کانگریس میں کاکس caucus بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر بھارت تلملا اٹھا تھا اس نے امریکہ سے باقاعدہ اس بارے احتجاج کیا تھا۔برطانوی ہائی کمشنر نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ میری رہائش گاہ چیچیاں میں مجھ سے ملاقات کی اس ملاقات کے دوران میں نے برطانوی ہائی کمشنر کو کشمیر ایشو پر بریف کیا یہ کسی بھی برطانوی ہائی کمشنر کا آزاد کشمیر کا پہلا دورہ تھا جس پر بھارت سیخ پا ہو کر سراپا احتجاج ہوا تھا۔میں آج اولیا کی دھرتی کھڑی شریف میں کھڑے ہو کر ایک مرتبہ پھر میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ریاست کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائے اور کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے میری تمام تر کاوشیں جاری و ساری رہیں گی فی الفور حلقہ کھڑی شریف کو تحصیل کا درجہ دیا جائے ڈڈیال میں بھی تحصیل ہے چکسواری میں دو تحصیلیں ہیں میرپور میں بھی تحصیل ہے سماہنی میں بھی تحصیل ہے بھمبر اور برنالہ میں بھی تحصیل ہے تو پھر ہمیں بتایا جائے کہ کھڑی میں کیوں تحصیل نہیں میں حکومت کو فوری طور پر ہدایت کرتا ہوں کہ کھڑی شریف کو فوری طور پر تحصیل کا درجہ دیا جائے رورل ہیلتھ سنٹر پنڈی سبھراوال کو تحصیل ہسپتال کا درجہ دیا جائے۔آج چوہدری ارشد حسین کی قیادت میں کھڑی شریف کی غیور عوام نے جس ولولے جس جوش جس محبت و عقیدت سے میرا والہانہ اور پر تپاک استقبال کیا ہے میں دل کی عمیق گہرائیوں سے اہلیان کھڑی شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کھڑی میرا آبائی حلقہ ہے کھڑی کے عوام نے ہمیشہ کڑے اورکٹھن حالات میں پوری استقامت اور جواں مردی سے میرا ساتھ دیا ہے انشا ء اللہ یہ ساتھ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ چوہدری ارشد حسین حلقہ کھڑی کے سدا بہار ایم ایل اے ہیں آج افطار ڈنر کے عظیم الشان اجتماع کو دیکھ کر صاف نظر آ رہا ہے کہ چوہدری ارشد حسین اگلا الیکشن بلا مقابلہ ہی جیت جائیں گے۔ حلقہ کھڑی شریف کے جملہ مسائل کو پہلی فرصت میں حل کیا جائے کھڑی شریف کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ چوہدری ارشد حسین آپ کے نمائندے ہیں جو حلقہ کھڑی شریف کی تعمیر و ترقی میں شبانہ روز مصروف عمل رہتے ہیں میں انہیں اس حوالے سے وقتاً فوقتاً ہدایت بھی کرتا رہتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلقہ کھڑی شریف میں عظیم الشان افطار ڈنر کے جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام کی صدارت و میزبانی کے فرائض وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین نے سر انجام دئیے جلسہ عام سے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا اور چوہدری صہیب ارشد نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، مئیر میرپور چوہدری عثمان خالد،چوہدری ریاض ببیام اوردیگر بھی موجود تھے۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں حلقہ کھڑی شریف کی عوام سول سوسائٹی اور دیگر مکتبہ فکر کی جانب سے دیا گیا افطار ڈنر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا حلقہ کھڑی شریف کی تمام یونین کونسلوں سے عوام ریلیوں کی شکل میں افطار ڈنر کے جلسہ عام میں شر یک ہوئی۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی افطار ڈنر آمد پر وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین کی قیادت میں کھڑی شریف کی عوام نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بے مثال و بے تمثیل استقبال کیا۔اس موقع پر کھڑی شریف کے نوجوانوں نے بیرسٹر سلطان تیرے جانثار بے شمار بے شمار کشمیریوں کا حقیقی ترجمان بیرسٹر سلطان بیرسٹر سلطان کے بلند و بانگ نعروں سے پنڈال کی فضا کو گرما دیا۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جب خطاب شروع کیا تو پنڈال میں موجود عوام نے کھڑے ہو کر تالیوں کی گونج میں قائد کشمیر کا شاندار استقبال کیا۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خطاب کے دوران اسٹیج کے آگے جوشیلے نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے جو مسلسل نعرے بازی کر رہے تھے ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری اسلام نے مخصوص انداز میں نعرے بازی کر کے ماحول کو گرما دیا۔یونین کونسل عزیز پور،یونین کونسل کھڑی خاص، یونین کونسل لہڑی،یونین کونسل سونکیاہ، یونین کونسل پنڈی سبھروال یونین کونسل افضل پور یونین کونسل ساہنگ یونین کونسل جاتلاں یونین کونسل نواں گراں اور یونین کونسل سموال شریف سے سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے عظیم الشان افطار ڈنر میں شرکت کی۔ عوام کے جم غفیر کی وجہ سے برادران مارکی کے ہال میں جگہ کم پڑ گئی بڑی تعداد میں لوگوں نے دوسرے ہال میں روزہ افطار کیا۔

Share This Post

More To Explore