سپریم کورٹ کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کی فروخت کے خلاف شکنجہ کس لیا عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے کارروائیاں جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر کی نگرانی میں ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے غیر رجسٹرڈ اشیاء کی بھاری مقدار ضبط کر لی ہیں۔متعدد کو جرمانے کئے۔کئی تاجروں کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش و نوش کا کاروبار کرنا قانونا جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے تاجر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی سے پاس ہونے والی اشیاء کے علاوہ کوئی اشیاء فروخت نہیں کی جاسکتی۔کریک ڈاؤن جاری ہے۔ناکہ بندی کر کے ایسی اشیاء کو ہرممکن روکا جائے گا۔وئیر ہاؤسز کی چھان بین کی جارہی ہے کہ وہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہیں یا نہیں انسانی صحت سے کھیلنے والے معافی کے قابل نہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
