صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نریندر مودی کو بے نقاب کرنے اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑا ہوں میں نے حال ہی میں اسی سلسلے میں برطانیہ اور امریکہ کا دورہ کیا

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نریندر مودی کو بے نقاب کرنے اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑا ہوں میں نے حال ہی میں اسی سلسلے میں برطانیہ اور امریکہ کا دورہ کیا اور میں نے اپنے دورے کے دوران انٹرنیشنل کمیونٹی پر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بر صغیر میں قیام امن ممکن نہیں۔ لہذا عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ میرے دورے سے مودی دفاعی پوزیشن پر آگیا ہے اور اب ایک بہترین وقت ہے کہ عالمی ضمیر کو جھنجوڑا جائے۔ لہذا آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت کو متحد و متفق ہو کر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے اپنے دور حکومت میں باغ پر خصوصی توجہ دی اور باغ میں تعلیمی پیکج دیا اسی طرح باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا، میونسپل کارپوریشن دی اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیے اور میں باغ کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کے باغ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں باغ میں ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سید اشفاق گردیزی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے افطار ڈنر کے بہت بڑے جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میزبانی کے فرائض سید اشفاق گردیزی نے سرانجام دئیے جبکہ افطار ڈنر کے جلسہ عام کی صدارت وزیرایگریکلچر، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار میر اکبر نے کی جبکہ اس موقع پر صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار آصف، میئر باغ عبدالقیوم بیگ، بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب افطار ڈنر میں شرکت کے لئے جلسہ گاہ پہنچے تو اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے گے، اُن پر زبردست گل پاشی کی گئی اور نوجوانوں نے صدر آزاد کشمیر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے پنڈال پہنچے پر جلسہ کے شرکاء نے کھڑے ہو کر والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میرے بیرون ملک دورے کا بنیادی مقصد مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرانا تھا اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے آشکار کرنا تھا کیونکہ بھارت اس وقت دفاعی پوزیشن پر آچکا ہے اور یہ بہترین وقت ہے کہ بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔جیسا کہ کینیڈا کے وزیر جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ نے بھارت کے کینیڈا میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے اور اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا نوٹس لے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے اور کشمیری عوام کوحق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

Share This Post

More To Explore