آزاد کشمیر کے سیکرٹری صنعت و معدنی وسائل کی ہدایات پر ڈپٹی سیکرٹری صنعت راجہ ظہیر مختار کا عدالت العظمی کے حکم پر پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ شوائی کرش پلانٹس کے خلاف آپریشن۔ کرش پلانٹس کی مشینری ہٹا دی گئی۔

آزاد کشمیر کے سیکرٹری صنعت و معدنی وسائل کی ہدایات پر ڈپٹی سیکرٹری صنعت راجہ ظہیر مختار کا عدالت العظمی کے حکم پر پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ شوائی کرش پلانٹس کے خلاف آپریشن۔ کرش پلانٹس کی مشینری ہٹا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری صنعت راجہ ظہیر مختار نے ہمراہ ڈی ایس پی فیصل شفیق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں شوائی کرش پلانٹس کی مشینری کو ریموو کروا دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت العظمی کے حکم کی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سیکرٹری صنعت نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسکی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ اور پولیس اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ ہے۔ قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore