آزادجموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اینکر پرسنز اور سینیر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اینکر پرسنز اور سینیر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء ولید انقلابی ،راجہ مبشر اعجاز ،معاون خصوصی سپیکر سید عزادار حسین کاظمی ،تصدق گردیزی ،رب نواز طاہر ،آفتاب گیلانی ،ڈائریکٹر نیوز جی ٹی وی قیوم بخآری ،اینکر پرسن جی ٹی وی خواجہ اے متین ،عامر محبوب ،راجہ کفیل ،ربنواز طاہر ،آفاق عادل ، ،ظفر ملک ،چوہدری امجد حسین ،سردار حمید ،چوہدری جاوید اقبال ،سردار جاوید اقبال ،خالد گردیزی ،بشارت عباسی ،خواجہ کاشف میر ،عابد عباسی ،شہزاد راٹھور ،ہارون الرشید ،چوہدری ممتاز ،مہتاب ظفر ،محی الدین ڈار ،مرتضی درانی ،ثاقب راٹھور ،سردار دانش اور سردار عمران موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے جس کا فلسفہ غریبوں اور پسے ہوے طبقے کو حق نمائندگی دینا ہے ،پیپلز پارٹی کا منشور ہے اسلام ہمارا دین ہے سوشل ازم ہماری منزل ہے اور عوام ہماری طاقت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ آزادکشمیر میں بھی سیاست کے طرز عمل کو بدل کر رکھ دیا اور سیاسی ڈرائنگ روموں سے سیاست کو نکال کر اسے عوام کے درمیان رکھ دیا ،شہید بھٹو کا فلسفہ اپنے عوام اور اپنے ملک میں سربلندی تھی جس کے لئے انہوں نے دن رات ایک کیا ،ایک ایسے وقت میں جب آمرانہ طرز حکومت کی وجہ سے ملک دو لخت ہو گیا تو شہید بھٹو نے پاکستان کو یکجا کیا اور قوم میں امید جگائی ۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے تمام تر ظلم و جبر کے باوجود جو ان کی ذات پر روا رکھے گئے اپنے سیاسی مخالفین کو معاف کیا اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان میں مفاہمت اور یگانگت کی سیاست کو پروان چڑھایا ۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اس قوم کے نجات دہندہ ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی آرام کو قوم کیلیے قربان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو اس ملک میں جمہوریت اور قانون کی علمبردار تھیں وہ ایک ایسی شخصیت تھیں جن سے جیالے عقیدت کی حد تک محبت کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا انہوں نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کے مقدمے کو اجاگر کیا اور بھارت کی ریشہ دوانیوں کو طشت ازبام کیا ۔راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ چییرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق آزادکشمیر میں موجودہ حکومت وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سارے چیلنجوں اور مسائل کا سامنا رہا مگر ہم نے سیاسی سوجھ بوجھ سے ان کا حل نکالا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں سے حکومت کے اچھے مذاکرات ہوے ہیں امید ہے کہ ہم ملکر ایک بہتر حل کی جانب جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر فوکس ہے اس حکومت نے بہترین ہیلتھ پیکج دیا ،سوشل پروٹیکشن فنڈ دیا این ٹی ایس کے ذریعے شفاف انداز میں اساتذہ کی بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے شفاف انداز میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے تقریب میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا

Share This Post

More To Explore