صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں برطانیہ اور امریکہ کا دورہ کیا ہے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو باور کرایا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے از حد ضروری ہے اور میں نے کچھ دن قبل اسلامی ممالک کے سفیروں کو افطار ڈنر بھی دیا ہے جس میں، میں نے اُمہ پر زور دیا ہے کہ اُمہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے کیونکہ جب مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو نماز نہیں پڑھنے دی جاتی وہاں پر درگاہ حضرت بل پر مسلمانوں کو عبادت سے بھی روک دیا جاتا ہے اور کشمیریوں کو شہید کیا جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف مزاحمت کرنے والے شہریوں کو قتل، زخمی اور معذور کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو آنکھوں کی بصارت سے محروم اور خواتین کی عزت کو پامال کیا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ ریاست کی پوری سیاسی قیادت کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے بھارت کی مختلف جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔ ان تمام مظالم کے باوجود بھارت کے حکمران دعویٰ کر رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے لیکن حقائق اس کے بر عکس ہیں کیونکہ بھارت کشمیریوں کو اُن کی مستقل سکونت، تعلیم، ملازمت اور جائیداد کے حصول جیسے حقوق سے بھی محروم کر رہا ہے۔ بھارت کے یہ تمام تر اوچھے ہتھکنڈے بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہیں جس کا عالمی برادری کو نو ٹس لینا چاہیے اور بھارت کو اُس کے ان مذموم عزائم سے باز رکھنے کے لئے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دئیے گے افطار ڈنر کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر افطار ڈنر میں جسٹس ریٹائرڈ راجہ سجاد خان، راجہ شمشاد خان، راجہ مشتاق،صباء شمشادایڈووکیٹ، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مودی سرکار نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔لیکن بھارت یہ جان لے کے وہ اپنے ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتا۔ انشا ء اللہ تحریک آزادی کشمیر جلد کشمیر کی آزادی کی صورت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گی ہم کشمیر کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا بنیادی حق خودارادیت دیا جانا چاہیے۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت قابل مذمت ہے غزہ فلسطینیوں کا ہے اور انشاء اللہ فلسطینیوں کا ہی رہے گا۔ انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے اور اس سلسلے ہمیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متفق و متحد ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بند کرانے کے لئے فعال اور موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔اس سلسلے میں مسلم اُمہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
