آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کاروائیاں جاری۔سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر کی زیر نگرانی ٹیم فوڈ اتھارٹی نے ٹاہلی منڈی کے مقام پر مختلف دکانات، بیکرز، ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور ان رجسٹرڈ، ان لائسنس ہونے کی بنا پر مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کیے گیے۔کل-/25000 روپے جرمانہ کیا گیا،5نوٹسز جاری کیے گئے، 04لائسنس نیو/رینیوکیے گئے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
