ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرآفس میں یوم پاکستان شایان شان منائے جانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی آفیسران اور پولیس آفیسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو بتایا کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن کو شایان شان طریقہ سے منائے جانے کہ سلسلہ میں امسال بھی مرکزی تقریب ضلعی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے کے علاوہ انٹری پوائنٹ برارکوٹ میں تقریب منعقد ہو گی جس میں ملی نغمے اور واک کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا، تمام مساجد میں پاکستان کی سالمیت،ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کیلئے دعاوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ صبح 08:30بجے سائرن بجائے جائیں گے، ریزرو پولیس کا دستہ پرچم کشائی کے موقع پر سلامی پیش کرے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
