وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے احکامات کی روشنی میں آزادکشمیر میں گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن بارے چیئرمین سی بی آر چوہدری رقیب کی سربراہی میں موٹر ویکل آن لائن رجسٹریشن سسٹم شروع کرنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے احکامات کی روشنی میں آزادکشمیر میں گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن بارے چیئرمین سی بی آر چوہدری رقیب کی سربراہی میں موٹر ویکل آن لائن رجسٹریشن سسٹم شروع کرنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل۔ ڈپٹی کمشنر ایکسائز میرپور سرکل علی اصغر بخاری آن لائن ڈیٹا سنٹر اور ڈیٹا بیس سسٹم کی بریفنگ لینے کے لیے ارفع کریم ٹاور میں قائم پنجاب آئی ٹی بورڈ ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ کیا۔ پراجیکٹ انچارج پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ڈپٹی کمشنر ایکسائز میرپور سرکل علی اصغر بخاری کو گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس اور پے منٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے دیٹا سنٹر کا دورہ کرایا اور گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ڈیٹا سیکورٹی کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ سنٹرل بورڈ آف ریونیو آزادکشمیر کی ہدایات پر محکمہ ان لینڈ ریونیو حکام آزادکشمیر میں بھی گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کو آن لائن کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں جس کے لانچ ہونے کے بعد آزادکشمیر میں گاڑیوں کے مالکان گھر بیٹھے ہی اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی آن لائن طریقے سے کرسکیں گے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ایک وفد نے کمشنر ان لینڈ ریونیو ساوتھ سید عنصر علی سے گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے کشمیر ہاوس میں بھی ملاقات کی تھی جبکہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کا ایک وفد جلد میرپور میں محکمہ ان لینڈ ریونیو سرکل کا وزٹ کرے گا اور مستبقل کے جدید ترین منصوبے کے لیے محکمہ ان لینڈ ریونیو کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایات پر سنٹرل بورڈ آف ریونیو اور محکمہ ان لینڈ ریونیو نے آزادکشمیر میں ٹیکس کے نظام کو آن لائن کرنے سمیت ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھا رکھے ہیں حال میں برانڈز پر پی او ایس سسٹم کی تنصیب کے علاوہ بڑی صنعتوں کے مالکان کو ڈبل ٹیکس کی ادائیگی سے بچانے کے لیے ایف بی آر سے ڈیٹا انٹیگریشن سسٹم کا معاہدہ اور سیلز ٹیکس کی ریٹرن بھی آن لائن کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ پی او ایس سسٹم کے لیے آن لائن ایپ بھی جلد لانچ کردی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore