چیف جسٹس عدالت عالیہ آزادجموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے محکمہ زراعت کے زیراہتمام شجرکاری مہم موسم بہار 2025ء کے سلسلہ میں ہائی کورٹ کے احاطہ میں زیتون کاپودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ججز عدالت العالیہ جسٹس میاں عارف حسین اور جسٹس محمد اعجاز خان بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر رجسٹرارہائی کورٹ چوہدری محمد فیاض، ایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ راجہ محمد ریاض شفیع، ڈائریکٹر زراعت توسیع آمنہ رفیع، ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ملک محمد عامر، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت راجہ ظہیراقبال،اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر غلام مرتضی گیلانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر خوشبخت ذاہد، لیڈی ایکسٹینشن آفیسر فرحت شاہین، پبلسٹی آفیسر سندس سلیم و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
