قائم مقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس رضا علی خان کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت۔

قائم مقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس رضا علی خان کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت۔قائم مقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس رضا علی خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد میں منعقدہ اہم تقریب میں شرکت کی، جہاں سپریم کورٹ آف پاکستان اور عدالتِ عظمیٰ جمہوریہ ترکیہ (Court of Cassation) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان اور صدر عدالتِ عظمیٰ جمہوریہ ترکیہ عمر کرکزسمیت ترکیہ سے آئے ہوئے اعلیٰ سطحی عدالتی وفد کے ججز بھی موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کی اعلیٰ عدالتوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا، عدالتی تجربات، علم اور مہارت کے تبادلے اور بہترین عدالتی طریقہ ہائے کار سے استفادہ کرنا ہے۔ جسٹس رضا علی خان کی اس تقریب میں شرکت آزاد جموں و کشمیر کی عدلیہ کی بین الاقوامی عدالتی روابط اور تعاون کے فروغ میں نمائندگی کی عکاس ہے۔

Share This Post

More To Explore

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر لمحہ اور ہر قدم عوام کی خوشحالی، ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے وقف ہوگا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر لمحہ اور ہر قدم عوام کی خوشحالی، ریاست کی تعمیر و ترقی اور

صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت