وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہر لمحہ اور ہر قدم عوام کی خوشحالی، ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے وقف ہوگا۔ ہماری حکومت کا فوکس عوامی خدمت اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ہے، ریاست کے کسی بھی علاقے کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں رہنے دیں گے۔ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی و خوشحالی اور عوام کو حکومتی اقدامات کے ثمرات زمین پر نظر آئیں گے۔عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ریاست کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی خدمت، ریاستی ترقی اور خوشحالی کے عزم کے ساتھ میدان میں آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر تعمیر و ترقی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور ترقی کے ثمرات ہر علاقے تک پہنچیں۔وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور اس سلسلہ میں ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں جن سے براہِ راست عام آدمی مستفید ہوگا۔ انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے وژن اور سرپرستی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور محترمہ مریم نواز شریف کے تعاون اور رہنمائی پر شکر گزار ہیں۔ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے، ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔ آنے والے دنوں میں حکومتی ترجیحات اور اقدامات کے مثبت نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔

صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت
