وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا راولاکوٹ کا دورہ ،وزیر اعظم افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سی ایم ایچ راولاکوٹ کا بھی دورہ کیا ،وزیر اعظم سے راولاکوٹ میں میں عوامی وفودنے بھی ملاقات کی ،وزیر اعظم آزاد کشمیر سے وکلاء نے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے راولاکوٹ میں پولیس دربار سے بھی خطاب کیا ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو کمشنر آفس پونچھ میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی ، چیف سیکرٹری خوشحال خان اور آئی جی پولیس کیپٹن ر لیاقت علی ملک بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔راولاکوٹ میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ تاریخی خطہ ہے، تحریک آزادی کشمیر میں یہاں کے عوام کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،پونچھ کے غیور عوام نے ڈوگرہ سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا،عوامی فلاحی اقدامات پونچھ کی تاریخی روایات کا حصہ ہیں،بچے سکول اور مریض ہسپتال نہیں پہنچ پا رہے، راستے بند کرنا ہماری روایات نہیں، پونچھ میں حالات کی خرابی پر عوام سوچیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاسد کشمیر میں گورننس کا کوئی بھی مسئلہ اس حد تک سنگین نہیں کہ اس کے لیے امن و امان خراب کیا جائے، چند افراد کے اقدامات سے نسلِ نو کا مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے، سکول بند کرنا اور مریضوں کو ہسپتال جانے سے روکنا پرامن تحریک نہیں ہو سکتی، افتخار گیلانی نے کہا کہ مطالبات پورے کیے گئے، آٹا اور بجلی سستی کی گئی۔دورہ راولاکوٹ کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور ریاست کی عزت و ناموس کے تحفظ پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،شہداء نے جانوں کا نذرانہ دے کر ریاست کا سر فخر سے بلند کیا،ریاست اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں،ریاست کے عوام کی دعائیں، حوصلہ اور جذبہ پولیس فورس کے ساتھ ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہداء پولیس کے ورثاء میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
