سیکرٹری ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن سردار سہیل اعظم نے چارج سنبھالتے ہی محکمہ تعلیم اور اس کے منسلکہ اداروں کی کارکردگی، انتظامی امور اور درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے منسلکہ محکمہ جات کے سربراہان سے بریفنگ لی۔ بریفنگ میں نظامتِ اعلیٰ تعلیم سکولز مردانہ و نسواں، نظامت اعلیٰ تحقیق و ترقی نصاب اور شعبہ ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (EMIS) سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور انتظامی امور کے حوالے سے سیکرٹری تعلیم کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سکولز سردار سہیل اعظم نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محنت، لگن اور دل جمعی کے ساتھ ادا کریں۔ محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل کے حل، ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام افسران قانون و قواعد کے مطابق فرائض سرانجام دیں اور عوام الناس کے لیے سہولیات کی فراہمی، مسائل کے حل اور سرکاری امور میں آسانیاں پیدا کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں۔سیکرٹری تعلیم نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے لیے تمام منسلکہ اداروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری، ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی اور کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں ہر ادارہ اپنی ذمہ داریوں، دستیاب وسائل، جاری منصوبہ جات اور درپیش مسائل کے حوالے سے واضح حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھے، تاکہ حکومت کی تعلیمی ترجیحات کو عملی شکل دی جا سکے۔اجلاس میں سینئر ایڈیشنل سیکرٹری محترمہ ثریّا خانم، ایڈیشنل سیکرٹری محترمہ مصباح اعوان، ناظم اعلیٰ تحقیق و ترقی نصاب راجہ نصیر خان، نائب ناظم انتظامیہ ماجد خلیل نائب ناظم مردانہ ندیم خان، نائب ناظمہ نسواں محترمہ رضوانہ قریشی، سیکشن آفیسر سیکرٹریٹ سکولز سید محمود حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انتظامیہ حمزہ علی سید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردانہ سردار منیر خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر EMIS فرجاد حکیم اور گرلز گائیڈ ٹرینر محترمہ نائید اختر نے شرکت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
