سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سفیران کو آزاد کشمیر کے مختلف محکموں کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بریفننگ دی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عاطف الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سفیران کے وفد کو آزاد جموں و کشمیر کے مختلف محکموں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفننگ دی۔ وفد کی قیادت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اسد قاسم کر رہے تھے، جبکہ وفد میں سینیٹر ناصر محمود، سینیٹر دوست علی جیسر اور سینیٹر ندیم احمد بھٹو شامل تھے۔بریفنگ کے دوران سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، سیکرٹری صحت عامہ، سیکرٹری جنگلات اور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اپنے اپنے محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، دستیاب وسائل، انتظامی و مالی مسائل اور مستقبل کی ضروریات سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے درکار وسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر اسد قاسم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کا بنیادی مقصد یہاں کے مسائل اور محکموں کی ضروریات سے آگاہی حاصل کرنا اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔ آزاد کشمیر کے تمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی جبکہ محکموں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ مسائل زیادہ اور وسائل محدود ہیں، تاہم محنت، لگن اور باہمی تعاون کے ذریعے درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آزاد کشمیر کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔سینیٹر اسد قاسم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، عوامی ضروریات کی تکمیل اور مختلف شعبوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ اور تعاون یقینی بنائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
