سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران کے وفد نے میرواعظ مولوی محمد فاروق شہید آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اسد قاسم کر رہے تھے، جبکہ وفد میں سینیٹر ناصر محمود، سینیٹر دوست علی جیسر اور سینیٹر ندیم احمد بھٹو بھی شامل تھے۔میڈیکل کالج آمد پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وفد نے کالج کے جدید آڈیٹوریم، جناح ہال اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ادارے کے تعلیمی، انتظامی اور ترقیاتی امور، دستیاب سہولیات اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج نے وفد کو جاری ترقیاتی منصوبوں، جدید تعلیمی سہولیات، نرسنگ کالج کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے تعلیمی اہداف سے بھی آگاہ کیا۔ سینیٹرز نے کالج میں جدید سہولیات، انفراسٹرکچر اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا۔بعد ازاں وفد نے شیخ زاید النہیان سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر کمانڈنٹ سی ایم ایچ نے وفد کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، طبی سہولیات اور علاج معالجے کے نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
