وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے، فیلڈ سٹاف کی کارکردگی بہتر کرنے اور عوامی شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے،جہاں اصلاحات کی ضرورت ہےتجاویز دیں،تمام حکومتی سروسز کو بہت جلد ون ونڈو آپریشن کے تحت آن لائن کیا جا رہا ہے، ،سرکاری دفاتر آنے والے شہریوں کو عزت، احترام اور سہولت فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیاجائے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے ۔پبلک سروس کمیشن کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے سفارشات مرتب کر کے پیش کی جائیں ، سرکاری امور میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے تاکہ شفافیت اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیکرٹریز حکومت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس، پرنسپل سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈآف ریونیو سمیت جملہ محکمہ جات کے سیکرٹریز شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم افتخار گیلانی نے سو روزہ پلان کی تیاری میں سیکرٹری صاحبان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کا حل، اداروں پر اعتماد کی بحالی، میرٹ کا تحفظ اور بہتر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانا ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام محکموں میں بھرتیوں کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گیا اور اس مقصد کے لیے معزز عدالت سے فیصلہ آنے تک تمام محکمے اپنے سروس رولز کو مکمل اور مرتب کر لیں ،تھانہ کلچر میں بہتری لا کر شہریوں کی عزتِ نفس کا ہر صورت تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کا فروغ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت، معیاری تعلیم اور قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں طلبہ کی کردار سازی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ٹیوٹا سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا، نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، کیونکہ یہ شعبہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور مقامی آبادی کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
