آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، موجودہ سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حق خودارادیت کے مطالبے کو عالمی برادری تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لانے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔صدر ریاست نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر کی سیاسی قیادت کو قومی اور ریاستی اہمیت کے معاملات پر باہمی مشاورت، اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دے کر آگے بڑھنا ہو گا تاکہ ہم اپنی منزل الحاق پاکستان حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
