آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریاست میں صحت عامہ کی صورتِ حال، طبی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ صحت عامہ کا شعبہ براہِ راست عوام کی زندگیوں سے وابستہ ہے، اس لیے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔صدر ریاست نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کی بہتری، ادویات کی دستیابی، جدید طبی آلات کی فراہمی اور ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کی موجودگی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی اہمیت کی حامل ہے تاکہ انہیں علاج معالجے کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، بیماریوں سے بچاؤ اور صحت سے متعلق آگاہی کے پروگراموں کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست کی بنیاد ہوتا ہے، اس لیے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔صدر ریاست نے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے اور صحت عامہ کے مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ملاقات کے دوران وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے محکمہ صحت سے متعلق امور پر صدر ریاست کو آگاہ کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
