وزیر برائے توانائی و آبی وسائل اور چئیرمین قومی تقریبات کمیٹی ثاقب مجید راجہ نے ماہ اکتوبر اور نومبر میں قومی تقریبات کے تسلسل میں سیزفائر لائن کے علاقہ چلہانہ نیلم ویلی میں قومی پرچم لہرایا۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری قومی تقریبات کمیٹی اور ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر کامہینہ کشمیر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 22 اکتوبر کو مقامی و قبائلی مجاہدین نے مظفراباد ڈوگرہ استبداد اور ہندو مہاسبھا کے قبضہ سے ازاد کروایا۔ 24 اکتوبر کو آزاد کشمیر حکومت قائم ہوئی۔ 26 اکتوبر کو نائیک سیف علی جنجوعہ کا یوم شہادت ہے جنہوں نے ڈوگرہ حکومت اور بھارتی افواج کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔27 اکتوبر کشمیرہوں کے لیے یوم سیاہ ہے جب ہندوستان نے کشمیریوں کی خواہشات کے بر عکس کشمیر پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 نومبر کو جموں کی سرزمین مسلمانوں کے خون سے ار۔ایس۔ایس، ہندو مہا سبھا، ڈوگرہ افواج اور ہندوستان کی افواج نے سرخ کی۔ لاکھوں لوگوں نے پاکستان کی طرف ہجرت کی۔ ثاقب مجید راجہ نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم سربلند رکھا اور رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب سیز فائر لائن کی دوسری طرف بھارتی ظلم و ستم کا شکار کشمیری عوام ازادی حاصل کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
