وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں معصوم بچوں اور ٹیچر کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں معصوم بچوں اور ٹیچر کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ معصوم بچوں اور ٹیچر کی ناگہانی موت کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ اس افسوسناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Share This Post

More To Explore