آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے اور ریاست میں امن و مان یقینی بنانے کیلیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔بطور سربراہ حکومت ہرشہری کے حقوق کا تحفظ ہو گا ، اپنے منصب کے دوران آئین، قانون اور عوامی مفاد کو مقدم رکھوں گا ۔صدر ریاست نے ان خیالات کا اظہارپاکستان کونسل فار سوشل جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے مستقل مندوب سردار ظریف خان کی قیادت میں ملنے والے عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ جمہوری اداروں، آئین اور ریاستی تشخص کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔صدر ریاست نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح و بہبود، اداروں کے استحکام، گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے اجتماعی کاوشیں اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت اور تمام ریاستی اداروں کو مربوط حکمت عملی کے ذریعے آگے بڑھنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے عوام اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ ہیں اور ان کی تجاویز و آراء کو اہمیت دی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
