مجسٹریٹ پرائس کنٹرول مظفرآباد راجہ کاشف لطیف خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوزان و پیمائش قیصر رشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائس کنٹرول ہمایوں احسن، انسپکٹر پرائس کنٹرول مظفرآباد راجہ شہریار طاہر نے ہمراہ موبائل یونٹ گیلانی چوک سے دومیل سبزی، فروٹ، بیکرز، ریسٹورینٹ و ہوٹلز میں اوزان و پیمائش اور گراں فروشی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔

مجسٹریٹ پرائس کنٹرول مظفرآباد راجہ کاشف لطیف خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوزان و پیمائش قیصر رشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائس کنٹرول ہمایوں احسن، انسپکٹر پرائس کنٹرول مظفرآباد راجہ شہریار طاہر نے ہمراہ موبائل یونٹ گیلانی چوک سے دومیل سبزی، فروٹ، بیکرز، ریسٹورینٹ و ہوٹلز میں اوزان و پیمائش اور گراں فروشی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔مجسٹریٹ پرائس کنٹرول مظفرآباد کاراجہ کاشف لطیف خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام الناس ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری شدہ انراخ سے زیادہ قیمت ادا نہ کریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں سیکٹری سینٹرل پرائس کنٹرول کمیٹی / ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کے دفتر میں رابطہ کریں۔ محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کا عملہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہمہ وقت دستیاب ہے۔

Share This Post

More To Explore