سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے موسم سرما کے پیشِ نظر مظفرآباد، میرپور اور راولاکوٹ میں قائم دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے موسم سرما کے پیشِ نظر مظفرآباد، میرپور اور راولاکوٹ میں قائم دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر 2026ء سے ہوگا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ جمعہ کے روز دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کام کریں گے۔ نماز ظہر کے لیے دوپہر 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک وقفہ ہوگا۔ مزید برآں، دوپہر 12 بجے کے بعد صرف فوری نوعیت کے مقدمات سماعت کے لیے قبول کیے جائیں گے

Share This Post

More To Explore