آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر حافظ احمد رضا قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود، عوامی مسائل کے حل اور ریاست میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر حافظ احمد رضا قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود، عوامی مسائل کے حل اور ریاست میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ جموں و کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی مشکلات کے ازالے کے لیے بھی مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام سمیت راولپنڈی، اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں اور ان سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں تاکہ ان کی مشکلات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔ڈپٹی سپیکر نے ان خیالات کا اظہار معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق،خواجہ رؤف احمد،ملک بشیر،خواجہ کامران،غلام مرتضی سے گفتگو کرتے ہوے کیا جنہوں نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر رابطہ دفتر کے وفد نے ڈپٹی سپیکر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، گلدستہ پیش کیا اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو رابطہ دفتر دورے کی دعوت بھی دی کو انہوں نے قبول کر لی۔حافظ احمد رضا قادری نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا، ان کے مسائل حل کرنا اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم۔افتخار گیلانی کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی، عوامی خوشحالی اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔ حکومت کے پہلے 100 روزہ اہداف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ عوام حکومتی پالیسیوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے اور آزاد کشمیر کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

Share This Post

More To Explore