وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ مظفرآباد شہر کو دارلحکومت کے شایان شان بنایا جائیگا، تمام حلقوں میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی ہو گی، بھمبر سے تاؤبٹ تک ترقیاتی کام زمین پر نظر آئیں گے، حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے۔ حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی اور تیز رفتار بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ان خیالات کا اِظہار انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں نو تعینات معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم عادل قریشی کے ہمراہ ملنے والے دارلحکومت کے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ایک بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے عادل قریشی کو پولیٹیکل اسسٹنٹ ہمراہ وزیراعظم برائے سپورٹس کلچر اینڈ یوتھ افئیرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی دیا۔ اس موقع پر موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان نے وزیراعظم آزادکشمیر اور مسلم لیگ ن کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور وزیر اعظم کا عادل قریشی کی تعیناتی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
