آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں شہید اور کیپٹن عبدالصمد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو ملک و قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔صدر ریاست نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

Share This Post

More To Explore